پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی ،6 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی ،6 ہزار کلو مضر صحت گوشت ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی ،6 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارا اور مختلف قصابوں کی دکانوں سے بیمار اور مردہ مرغیوں کا 6 ہزار کلو گوشت برآمد کرلیا۔ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے مضر صحت گوشت قبضے میں لے کر اسے تلف کردیا جبکہ بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت بیچنے والی 9 دکانیں سیل کردیں۔

مزید : لاہور