بینکوں کے شہر زیورخ کی مسجد میں فائرنگ ، تین افراد زخمی

بینکوں کے شہر زیورخ کی مسجد میں فائرنگ ، تین افراد زخمی
بینکوں کے شہر زیورخ کی مسجد میں فائرنگ ، تین افراد زخمی

زیورخ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئٹزر لینڈ کے بینکوں کے حوالے سے شہرت یافتہ شہر زیورخ میں ایک مسجد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی زیورخ کے ریلوے سٹیشن کے قریب موجود ایک مسجد پر نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ زیورخ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملہ آور کا پتا نہیں لگ سکا ہے کیونکہ وہ فائرنگ کرتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم پولیس حکام نے حملے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...