آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برج حمل
دسمبر19 منگل۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔

برج ثور
دسمبر19 منگل۔ بچوں کی طرف خاص توجہ رہے گی۔اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج جوزا
دسمبر19 منگل۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ذہن پر سکون رہے گا۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔

برج سرطان
دسمبر19 منگل۔ آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوست تعاون کریں گے۔دینی محفل میں شرکت کا موقع مل سکے گا۔

برج اسد
دسمبر19 منگل۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔اچانک کسی پریشان کن خبر کو سن کر اپنے حواس کو قابو میں رکھیں ۔

برج سنبلہ
دسمبر19 منگل۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔

برج میزان
دسمبر19 منگل۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ خوراک کا خاص خیال رکھیں۔

برج عقرب
دسمبر19 منگل۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔

برج قوس
دسمبر19 منگل۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔

برج جدی
دسمبر19 منگل۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔

برج دلو
دسمبر19 منگل۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔ذہن پر سکون رہے گا۔

برج حوت
دسمبر19 منگل۔ گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔ رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول خوشگوار اور پرسکون رہے گا۔

مزید :

ہاروسکوپ -