اشرف خان بانی محفل کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد

اشرف خان بانی محفل کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر ) محمد اشرف خان سابق صدر پیپلز لیبر بیورو پنجاب ، Ex چےئرمین HBFCورک مین یونین و بانی محفل کے زیر اہتمام 261-AIسے ملحقہ گراؤنڈ میں ۲۱ ویں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ میں منعقد کی گئی۔ مہمانان خصوصی پیر یاسر علی شاہ قادری قلندری، چوہدری اسلم گل سینئر وائس پریزیڈنٹ پی پی پی پنجاب نوید چوہدری ، سابق کوارڈینٹر صدر پاکستان منظر عباس کھوکھر ، چےئرمین یوسی، سہیل مقصود ، اختر حسین قریشی ، انسپکٹر ، سردار کاظم شاہ، چوہدری وسیم پرنسپل ، گورنمنٹ ڈگری کالج کاہنہ اور دیگر تھے۔ اس موقعہ پر الاویس ٹریولز کے برہان اشرف خان ، شیراز گل خان کی طرف سے تین خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے جبکہ ممتاز نعت خواں حافظ مرغوب ہمدانی، اخیان گل خان، عظیم رضا قادری، انس اسلم قادری، محمد عثمان قادری، محمد کاشف قادری اور دیگر نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ کے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نقیب محفل الشیان خیال تھے۔ محفل پاک میں نذر حسین سینئر وائس چےئرمین HBFCورک مین یونین سید قمر حسین زیدی ودیگر بھی شریک تھے۔
، محمد رفیق خان، ندیم خان، شہزاد سلیم، مختار احمد ایڈوکیٹ، ناصر ورک، محمد فیاض، غلام رسول گولہڑہ شریف کے علاوہ اہل علاقہ اور علمائے مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی دستار بندی بانی محفل محمد اشرف خان نے کی ۔ خصوصی دعا پیر یاسر علی شاہ قادری قلندری نے کروائی۔