راغب نعیمی کے امریکا ، ناروے کے کامیاب تبلیغی دورے پرتقریب

راغب نعیمی کے امریکا ، ناروے کے کامیاب تبلیغی دورے پرتقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)نعیمین ایسو سی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے امریکا ، ناروے، جرمنی کے کامیاب تبلیغی ، تعلیمی و سیاحتی دورے کی تکمیل پر اُن کے اعزاز میں آج پُر وقار استقبالیہ تقریب جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوگی۔ جس میں ناظمِ اعلیٰ جامعہ نعیمیہ قرآن کے فلسفہء ’’قل سیروا فی الارض‘‘ کی روشنی میں اپنے غیر ملکی دورے کے حوالے سے علماء، اساتذہ اور طلباء سے خطاب کریں گے۔ ترجمان دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے مطابق استقبالیہ تقریب میں پروفیسر لیاقت علی صدیقی ودیگر شریک تھے۔
، ڈاکٹر محمد سلیمان قادری و دیگر بھی اظہارِ خیال فرمائیں گے۔ جبکہ تقریب میں مولانا محبوب احمد چشتی ، مفتی محمد ہاشم ، مفتی محمد عارف حسین ، پیر سید زین العابدین شاہ، مفتی محمد مدنی ، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا مسعود احمد سیالوی ، پیر فاروق احمد، مولانا محمد ارشد جاوید نعیمی، محمد امین بھٹی، مولانا محمد سلیم نعیمی، قاری مبشر احمد، قاری منظور احمد، قاری غلام رسول ، قاری محمد امیر قادری، قاری محمد عبدالرحمن جامی، قاری محمد رفیق نقشبندی، مولانا زبیر احمد، مولانا سعید احمد سمیت نعیمین ایسو سی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران بزمِ نعیمیہ کے ذمہ داران جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ، طلباء شریک ہوں گے۔