ہجویری یونیورسٹی کا کانووکیشن ،645 سے زائد طلبہ اور طالبات میں ڈگریاں تقسیم

ہجویری یونیورسٹی کا کانووکیشن ،645 سے زائد طلبہ اور طالبات میں ڈگریاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہجویری یونیورسٹی یورو کیمپس کا کانووکیشن 2017گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے چیئرمین ، ہجویری یونیورسٹی کے اراکین ، ریکٹر، ڈینز، وائس چانسلرز اور دیگر مہمانانِ گرامی، معززین اورطالبعلموں سمیت دو ہزار افراد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر645 سے زائد طلبہ اور طالبات کو ڈگریاں اور تعلیمی ایوارڈزدیئے گئے۔ اسکے علاوہ ہونہارطلبہ میں گولڈ میڈلز اور سلور میڈلزتقسیم کیئے گئے تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ریکٹر ہجویری یونیورسٹی ڈاکٹر خالد پرویز نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں انکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر آف فارن افیئرز فہد شیخ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوے نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انکی کامیابیوں کو سراہتے ہوے کہا کہ یہ کامیاب طلبہ وطالبات ہمارے ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔آخر میں چیئرمین بورڈز آف گورنرز شیخ عاطف مشتاق نے معززین مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
۔ انہوں نے کہا کہ ہجویری یونیورسٹی تعلیم کے میدان میں اسی طرح مستقبل کے بہترین انجینئرز، فزیوتھراپسٹ، فارماسسٹ،بزنس مین، بینکرز، فیشن ڈیزائنرز، اینکرز،پروڈیوسر، کمپیوٹر انجینئرزاورسافٹ وئیرز انجینئر پیدا کر کے ملک و قوم کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔