ٹیکنیکل ایجوکیشنبورڈ کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومے21 دسمبر سے ہونگے

ٹیکنیکل ایجوکیشنبورڈ کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومے21 دسمبر سے ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام، ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئیر، ڈپلومہ ان کامرس، ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن ، ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل دوسرے سالانہ امتحان 2017کا انعقاد 21دسمبر سے ہو گا۔ امتحان کے انتظامات اور امتحانی عمل کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم یاسمین مہرالنساء نے کی، بورڈ ممبران، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب رانا محمد ارشد خاں، چوہدری محمد جمیل، کنٹرولر امتحانات محمد ایوب ، سیکرٹری بورڈ امتیاز نذیر، ڈپٹی سیکرٹری محمد سلیمان نے اجلاس میں شرکت کی، کنٹرولر امتحانات نے اجلاس میں بتایا کہ چیئر پرسن کی ہدایت پر نگران امتحانی عملہ کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔
، امتحانی مراکز کے باہر امن عامہ کو قائم رکھنے کے لئے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو لیٹر بھجوا دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر رانامحمد ارشد نے کہا کہ خادم پنجاب کے ویژن کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، امتحان مراکز کے اچانک دوروں اور چیکنگ کے لئے کابینہ ارکان کو بھی التجا کی جائے بوٹی مافیا اور ناجائز ذرائع استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے ، چیئر پرسن یاسمین مہرالنسا نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ، وزیر صنعت پنجاب شیخ علاوالدین کی راہنمائی کے مطابق معیاری اور صاف شفاف فنی تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے