میٹروبس کا مہنگا پروجیکٹ خستہ حالی کا شکا ر ہو چکاہے،شاہد صد یق

میٹروبس کا مہنگا پروجیکٹ خستہ حالی کا شکا ر ہو چکاہے،شاہد صد یق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا میٹروبس کا مہنگا پروجیکٹ ناقص انتظامات کی بنا پر خستہ حالی کا شکا ر ہو چکاہے ، چند سالوں میں ہی میٹروبس اسٹیشنوں پر سہولیات کا فقدان انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان خیا لا ت کاظہار انہو ں نے حلقہ 126کے کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
اانہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے شہر میں میٹروبس کی تکمیل کیلئے مند پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جنہوں نے میٹرو بس پل کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا جو چند سالوں میں ہی خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے ۔ مختلف جگہوں پر پل کے اوپری حصہ کی سٹرک سمیت میٹروبس اسٹیشنوں پر شہریوں کے لیے بنائے جانے والے باتھ رومز اور بارشوں کا پانی پل سے نیچے گذارتے ہوئے شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پل کے اوپر ی حصہ والی سٹرک جگہ جگہ سے خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے جبکہ سفر کرنے کیلئے میٹرو بسوں کی حالت کا اندازہ ان کے اندرونی الیکٹرانک ڈیوئسز اور بیٹھنے والی سیٹوں سے لگا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسٹیشن پر باتھ رومز تو موجود ہیں لیکن کسی جگہ پانی دستیاب نہیں تو کسی جگہ باتھ روزمز کے دروازے دستیاب نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ہر دوسرے میٹروبس کے اسٹیشن پر ان آؤٹ ٹوکن استعمال کرنے والی مشینیں اکثر خراب رہتی ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد صد یق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی پیسے سے بننے والے مہنگے پروجیکٹ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لے اور خراب چیز وں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ۔