پی پی ملکی اداروں کے احترام کو مقدم رکھتی ہے،عاطف چودھری

پی پی ملکی اداروں کے احترام کو مقدم رکھتی ہے،عاطف چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما عاطف چودھری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ملکی اداروں کے احترام کو مقدم رکھتی ہے کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں نااہلی کے بعد میاں نواز شریف کو اقتدار عزیز ہے ملک اور اداروں سے کوئی واسطہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے ملک و قوم سب سے زیادہ اہم ہیں۔
اصولوں کی سیاست کی وجہ سے آج پیپلز پارٹی ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی جس کا عملی ثبوت آنے والے انتخابات میں مخالفین دیکھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اب عوام ایسے لوگوں کو منتخب نہیں کریں گے جو ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں (ن) لیگ ایک ملک دشمن جماعت بن چکی ہے اس لئے عوام الیکشن میں اس کو مسترد کردیں گے۔