60فیصد رجسٹرڈ کمپنیاں ٹیکس ادا نہیں کرتیں ، ایف بی آر ، ٹیکس وصولیاں 1302ارب روپے تک پہنچ گئیں

60فیصد رجسٹرڈ کمپنیاں ٹیکس ادا نہیں کرتیں ، ایف بی آر ، ٹیکس وصولیاں 1302ارب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کے پاس رجسٹرڈ 3 ہزار 333 کمپنیوں میں سے 2 ہزار 8 کمپنیاں یعنی کْل رجسٹرڈ کمپنیوں کا 60.1 فی صد کمپنیاں کوئی ٹیکس ادا ہی نہیں کرتیں۔ دستیاب ایف بی آر دستاویزات کے مطابق 3 ہزار 333 کمپنیوں نے کْل 170 ارب روپے ٹیکس جمع کروایا۔ان کْل رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے ایک لاکھ تک ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں 7.6 فیصد ہیں، جن کا ادا کردہ ٹیکس 82 لاکھ 87 ہزار روپے ہے۔اسی طرح ایک سے 5 لاکھ کے دوران 6.2 کمپنیوں نے 5 کروڑ ساڑھے 74 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔ 5 سے 10 لاکھ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں 3.5 فی صد ہیں اور ان کمپنیوں نے 8کروڑ 42 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔10 سے 50 لاکھ کے درمیان ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں کْل کمپنیوں کا 6.7 فیصد ہیں اور انہوں نے 55کروڑ 61 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں صرف 2.4 فیصد ہیں اور ان کے ٹیکس کی رقم 55کروڑ47 لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ ایک کروڑ سے 5کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح 6.3 فیصد ہے اور ان کمپنیوں کی طرف سے جمع شدہ ٹیکس کی رقم 5 ارب 17کروڑ روپے بنتی ہے۔5 سے 10کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیوں کی شرح صرف 2.10 فیصد ہے اور انہوں نے 4 ارب 89 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔دستاویز کے مطابق 10کروڑ سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنیاں تقریباً 5 فیصد ہیں اور ان کمپنیوں نے 158 ارب 45 کروڑ 28 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایا۔دریں اثناء رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں 19.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا نومبر 2017 کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس محصولات کی مد میں 1302 ارب روپے جمع کر لئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 19.55 فیصد زیادہ ہیں۔اسی طرح ایف بی آر نے ماہ نومبر 2017 میں 270 ارب روپے کے غیر حتمی محصولات جمع کئے ہیں۔ ماہ نومبر میں جمع شدہ محصولات پچھلے سال کے اسی ماہ میں جمع شدہ محصولات سی24 فیصد زیادہ ہیں۔ اسی طرح ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی کوششوں کے نتیجے میں ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس سال 2017 میں 30 نومبر تک مجموعی طور پر 991187 ٹیکس گوشوارے وصول کر لیے ہیں جبکہ گذشتہ سال 30 نومبر تک وصول ہونے والے گوشواروں کی تعداد746022 تھی۔اس طرح رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اتنے ہی عرصہ کے مقابلے میں گوشوارے جمع کرنے کی تعداد میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -