یوبی جی کی قیادت نے پنجاب کیلئے درست لیڈرشپ کا انتخاب کیا:راجہ حسن اختر

یوبی جی کی قیادت نے پنجاب کیلئے درست لیڈرشپ کا انتخاب کیا:راجہ حسن اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر ) لاہور چیمبرمیں آزاد گروپ کے بانی چےئرمین اور لاہور بزنس مین فرنٹ کے صدر راجہ حسن اختر نے حاجی عرفان یوسف کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے الیکشن 2018 میں بلا مقابلہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تاریخی جیت ثابت کرتی ہے کہ یوبی جی کی قیادت نے پنجاب کیلئے درست لیڈرشپ کا انتخاب کیا ہے۔،انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک اور میاں ادریس نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر لیا ہے جس کے باعث یوبی جی کی ایف پی سی سی آئی کے الیکشن 2018 ء میں کامیابی یقینی ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مخالف گروپ کے پاس ایسے امیدوار ہی نہیں جو تاجر برادری کا اعتماد جیت سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن میں سے یو بی جی کی قیادت نے کرپشن کا مکمل خاتمہ کر کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے یو بی جی کی جانب سے ایف پی سی سی آئی لاہور آفس کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے بیان کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ لاہور میں ایف پی سی سی آئی کی نئی بلڈنگ بننے سے پورے پنجاب کی بزنس کمیونٹی کو مزید قریب آنے اور مل بیٹھنے کا موقع مل سکے گا جس سے تاجروں کے مسائل کے حل میں بھرپور مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں کاروباری برادری کے حالات سازگار نہیں ہے امید ہے کہ یو بی جی کے اقتدار میں آنے کے بعد کاروباری برادری کے حالات بہتر ہو ں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی یونا ئیٹڈبزنس گروپ کے تمام امیدواران بڑے مارجن کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یوبی جی نے پورے پاکستان سے قابل اور نوجوان قیادت کا انتخاب کیا ہے جو کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوششیں کریں گئے۔

مزید :

کامرس -