مخالف گروپ کے امیدوار اپنی شکست تسلیم کرچکے ،ایس ایم منیر

مخالف گروپ کے امیدوار اپنی شکست تسلیم کرچکے ،ایس ایم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ا سلام آباد(آن لائن)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے ایف پی سی سی آئی انتخابات میں مخالف گروپ کے صدارتی امیدوار اور دیگر لیڈران نے اپنے عمل اور ذاتیات پر حملوں سے ثابت کردیا ہے کہ وہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مقابلے میں ذہنی طور پر اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں ۔یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر پنجاب سے کراچی آئے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرظفربختاوری،فیڈریشن الیکشن میں نائب صدر کے امیدوارکریم عزیز ملک سے گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل،یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز اور دیگر بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران ہمارے مخالف گروپوں نے ہرسال الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوششیں کیں اور انکی یہی کوشش رہی کہ ملک کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو انکے جائز حق سے روکا جائے لیکن یو بی جی میں شامل ہر تاجراورصنعتکار لیڈر نے اپنے مخلصانہ عمل سے مخالفین کی تمام تر سازشوں کا ناکام بنایا جبکہ گزشتہ دوسالوں کے دوران بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارکی مجھے ایف پی سی سی آئی کے انتخابی مہم میں شرکت سے روکنے کی تمام سازشیں بھی ناکام ہوئیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے بزنس کمیونٹی اور انکے نمائندہ ادارے ایف پی سی سی آئی کے خلاف منفی حربے بند نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ مخالف گروپ کے صدارتی امیدوار الیکشن ایشوز اور بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں بات کرنے کے بجائے ہمارے امیدواروں ؂کی ذاتیات پر حملے کررہے ہیں جس سے انکی پست ذہنی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے لیکن 29دسمبر کو بزنس کمیونٹی کے نمائندہ ادارے مخالف الائنس کے امیدواروں کے خلاف ووٹ کی طاقت استعمال کرکے انکے منفی عزائم کو ناکام بنادیں گے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی کے صدارتی امیدوارغضنفر بلور ایک صنعتی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں جبکہ مخالف امیدوار کو نہ صنعتی شعبے سے آگاہی ہے نہ ہی کوئی تجربہ ،نہ انہیں ٹیکس امور پر دسترس حاصل ہے اور نہ ہی بزنس کمیونٹی کے مسائل کا ادراک ہے اسی طرح مخالف گروپ کے سینئرنائب صدر کے امیدوار کے مقابلے میں یو بی جی کے سینئرنائب صدر کے امیدوار مظہراے ناصراعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور انہیں انہیں انڈسٹری چلانے کا وسیع تجربہ ہے جبکہ کاروباری حلقوں میں نیک نام ہیں اس کے علاوہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے تمام نائب صدور کے امیدواروں کا اپنی اپنی ایسوسی ایشنز اور چیمبرز میں کارکردگی کے حوالے سے منفرد مقام ہے ۔یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز نے کہا کہ یو بی جی کے مقابل اپوزیشن گروپ ذہنی طور پر اپنی شکست تسلیم کرچکا ہے جوا نکے بیانات میں بوکھلاٹ پر مبنی جملوں سے واضح ہوتا ہے۔،یو نائٹیڈ بزنس گروپ اپنے لیڈران ایس ایم منیراور افتخار علی ملک کی قیادت میں فیڈریشن کا مسلسل چوتھا الیکشن جیتنے جا رہا ہے اور مخالفین کو آخری بدترین شکست 29دسمبر کو فیڈریشن الیکشن میں ہو گی جس کے بعد وہ بزنس کمیونٹی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہ رہیں گے اور30دسمبر کا سورج یونائٹیڈ بزنس گروپ کی کامیابی کے ساتھ طلوع

مزید :

کامرس -