ڈیسکون کی چالیسویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

ڈیسکون کی چالیسویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ڈیسکون کی چالیسویں سالگرہ کے سنگ میل کو عبور کرنے پر ڈیسکون کے مرکزی دفتر واقع لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین ڈیسکون ، رزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آج اس مقام پر اپنے ما ضی کے شاندار کام کی وجہ سے ہی کھڑے ہیں ۔ ڈیسکون پاکستان کے ملٹی نیشنل اداروں میں صف اول کی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور پاکستان کے نوجوان بزنسمین کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ ڈیسکون یہ تمام کامیابیاں اپنی ٹیم اور سٹاف کی اجتماعی کاوشوں کی وجہ سے ہی حاصل کر پائی۔ انہوں نے ڈیسکون کے ملازمین کا چالیس برسوں کی سخت محنت اور کمٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈیسکون کے ملازمین ہی اس ادارے کے اصل بانی ہیں اور آج ہم اس مقام پر کمپنی کے انہیں پرانے ملازمین کی وجہ سے کھڑے ہیں۔ ہم نے پچھلے چالیس برسوں میں پاکستان کو کارپوریٹ ترقی کا مرکز بنانے اور پاکستان کے معاشرے کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے تا کہ ہم پاکستان کے لیے مستقبل میں بھی فخر کا باعث بن سکیں۔ اس موقع پر مشہور موٹیویشنل سپیکر، منیبہ مزاری نے بھی گفتگو کی اور حا ضر ین کو بتایا کہ ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں مشکلات کا سامنا کیسے کیا جا سکتا ہے۔ حاضرین کے لیے کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مشہور گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔








تقریب کے اختتام پرکمپنی کے ملازمین اور مینجمنٹ نے کمپنی کے شاندار ماضی کو مستقبل میں بھی دہرانے کا عہد کیا کیونکہ بہترین ابھی باقی ہے۔

مزید :

کامرس -