یوفون نے گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے شہریوں کیلئے ڈبل بے فکری آفر متعارف کرادی

یوفون نے گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے شہریوں کیلئے ڈبل بے فکری آفر متعارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) یوفون نے گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے صارفین کے لئے ڈبل بے فکری آفر متعارف کرادی ہے۔ اس آفر کو حاصل کرنے کے بعد یوفون کے صارفین 76.94 روپے (بشمول تمام ٹیکسز) میں سات روز کے لئے 2GBانٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں ۔ گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے صارفین *02#ڈائل کرکے یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں یا پھر قریبی دکان سے لوڈ کے ذریعے یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔ صارفین اس سروس کو ایک ہفتے میں ایک سے زائد بار بھی استعمال کرسکتے ہیں اور بقیہ بیلنس *706#ڈائل کرکے چیک کرسکتے ہیں۔ یہ شاندار آفر صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی ہے جس میں انہیں کسی اضافی چارجز اور ٹیکس کی ادائیگی کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈبل بے فکری آفر کے ذریعے یوفون پاکستان کے لوگوں کو رابطوں کے لئے انتہائی باسہولت خدمات کی فراہمی کے ساتھ انہیں بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس کے نتیجے میں لوگ کم قیمت کے ساتھ دوسروں سے مسلسل کنیکٹڈ رہیں گے۔

مزید :

کامرس -