آلوکی فصل، دسمبر کے آخر سے جنوری تک برداشت کرنے کی ہدایت

آلوکی فصل، دسمبر کے آخر سے جنوری تک برداشت کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصو(اے پی پی) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آلوکی موسم خزاں کی فصل دسمبر کے آخر سے جنوری تک برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ اگرچہ فصل کی برداشت کا وقت بڑی حد تک فصل کے پکنے پر منحصرہے تاہم دسمبرکے آخر سے جنوری کے آخرتک آلوکی موسم خزاں کی فصل پک کر تیار ہوجاتی ہے اس لئے کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے مذکورہ ایام میں آلو کی برداشت کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو آلوکی فصل کی برداشت سے کم ازکم 2ہفتے قبل آبپاشی روک دینی چاہئیے اور دوران برداشت اس امرکابھی خیال رکھناچاہئیے کہ برداشت کے موقع پر آلو زخمی نہ ہو ۔
۔کیونکہ اس طرح جہاں سردخانوں میں رکھے گئے آلو جلد خراب ہوجاتے ہیں وہیں منڈی میں بھی ان کی بہت کم قیمت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آلو کو دوسے تین دن تک سایہ میں رکھاجائے تو انکا چھلکا سخت ہوجائے گا اس طرح گریڈنگ اور بوریوں میں بھرائی کے دوران آلو کے چھلکے نہیں اتریں گے اور آلوخراب ہونے سے محفوظ رہے گا۔ کاشتکاروں کو آلوکی فصل کی برداشت سے کم ازکم 2ہفتے قبل آبپاشی روک دینی چاہئیے۔

مزید :

کامرس -