ختم نبوت کا تحفظ کرناہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے،قاری عبدالعزیز

ختم نبوت کا تحفظ کرناہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے،قاری عبدالعزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کا اجلاس جامع مسجدبیگما ں خان بند روڈ لاہور میں مجلس لاہورکے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،جامع مسجد بیگماں کے خطیب مولانا مسعوداحمدبہاولپوری،مولانا غلام یسین مولانا قاری خلیل الرحمن ،مولانا محمدزبیرودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری عبدالعزیزنے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے قادیانیوں کا بائیکاٹ انکو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور انکی ہدایت کا ذریعہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی عزت و حرمت تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت قیامت والے دن آپؐ کی شفاعت کا ذریعہ ہے اسی سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی ایمان کی خرابی کے لیے خطرہ ہے اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہوکر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کا دجل وفریب نہیں چلنے دیں گے،ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے آواز بلند کرناایمان کی پختگی کی علامت اور نشانی ہے۔19,20,21دسمبرکو تین روزہ ختم نبوت کورس اورعظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔کورس اور کانفرنس میں مجلس لاہور کے امیر مولانا مفتی محمدحسن،سرپرست مولان نعیم الدین،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانامحبوب الحسن طاہر،بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری محمدادریس آف لیہ،مولانا محبوب الحسن طاہر،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاسم گجرسمیت کئی علماء ،معروف نعت خواں اورقراء شرکت کرینگے۔کورس اور کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا مسعوداحمدنے کہا کہ کہ کورس اور کانفرنس کے تمام ترانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔