عالمی طاقتوں کے مذموم ایجنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،سید ریاض حسین

عالمی طاقتوں کے مذموم ایجنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،سید ریاض حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قانون ناموس رسالت ختم کرنے کا شر انگیز مطالبہ ہمارے مذہبی معاملات میں ناروا مداخلت ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی طاقتوں کے مذموم ایجنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ قانون ناموس رسالت کے غلط استعمال کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ حکومت قانون ناموس رسالت کو نہ چھیڑنے کا دوٹوک اعلان کرے۔ پاکستان میں بیرونی مداخلت بند ہونی چایئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ کوئیٹہ کے چرچ میں دھماکہ قابل مذمت ہے۔ اسلام بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔ عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں۔ پاکستان عالمی گریٹ گیم کی زد میں ہے۔ نازک ملکی حالات قومی اتحاد کے متقاضی ہیں۔ اہل سنت کے اتحاد کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نظام مصطفے کی جدوجہد تیز کی جائے گی۔ نظام مصطفے ہی قوم کی آخری امید ہے۔ نظام مصطفے اقتدار میں آئے گا تو ملک و قوم کے مسائل حل ہوں گے۔