کوئٹہ چرچ پردہشتگردوں کے حملہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، مولانا عبدالخبیر

کوئٹہ چرچ پردہشتگردوں کے حملہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، مولانا عبدالخبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) خطیب بادشاہی مسجد لاہور و چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزادنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ چرچ پردہشت گردوں کے حملہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،مسیحیوں کی عبادت گاہ پر حملہ ملک اور اسلام دشمنوں کی کارروائی ہے، دہشت گرد اپنی اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے ،آپریشن رد الفساد اور نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹی ہے ،جب تک وطن میں ایک بھی ملک دشمن دہشت گرد باقی ہے،ان کا تعاقب جا ری رکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم بحیثیت محب وطن ملک کی عظمت وحرمت پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ہم سب آپریشن رد الفساد کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ،اوراپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں ، دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،یہ لوگ وطن ،عزت آبرو،اوردینِ اسلام کے کھلے دشمن ہیں ،اورقرآن کریم ان کے بارے میں یہ کہتا ہے ،جو شخص کسی کا جان بوجھ کر ناحق خون بہائے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا،اس کیلئے نہ دنیا میں معافی ہے اور نہ ہی آخرت میں ،وہ دنیا میں بھی ذلیل ورسوا ہیں ا ور آخرت میں بھی ذلیل اور رسوا ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحہ میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین وخاندانوں کے غم میں برا بر کے شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام الناس اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور علماء اپنے خطبات میں اسلام کا صحیح پیغام امن و سلامتی کو قوم میں اجا گر کے اتحاد امن اور بھائی چارے کی فضا کو اور زیادہ مظبوط بنا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دنیا کی بہترین قوم ہیں جو اسلام کے پیغام امن و اخوت اور بھائی چارے کو مضبوط اور ناقابل تسخیر قوت کی شکل میں پیش کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملائے اور وطن عزیز کو ان کے ناپاک وجود سے پاک فرمائے ۔( آمین ثم آمین)