چند بے حس حکمران یہود نصاریٰ کے مفادات کے چوکیدار بنے ہوئے ہیں،زوار بہادر

چند بے حس حکمران یہود نصاریٰ کے مفادات کے چوکیدار بنے ہوئے ہیں،زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے بے حس اور امریکہ کے ایجنٹ حکمران مسلمانوں اور اسلام کے مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے یہود نصاریٰ کے مفادات کے چوکیدار بنے ہوئے ہیں یہ مسلم ممالک کی دولت لوٹ کر امریکی یہودی اور برطانوی بنکوں کو بھر رہے ہیں ان کی وجہ سے فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہاہے مسلم حکمرانوں کو فلسطینیوں اور کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردوگان مرد آہن اور مسلم امہ کے سچے ہمدرد ہیں جو اکیلے مسلمانوں کی مدد کو پہنچتے ہیں مقبوضہ بیت المقدس میں ان کا جانا فلسطینی دارلحکومت کا اعلان اور ترکی کا سفارت خانہ قائم کرنا ا ن کا عظیم کار نامہ ہے پاکستان کوبھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے ایساباوقار اعلان کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے منتقل کرنے کا اقدام کو اسلام دشمنی ہے امریکی صدر اور اسرائیل کے اس اقدام سے عالمی امن تباہ وبرباد ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صفۃالاسلامیہ سوئے آصل فیروز پور روڈپرعظیم الشان نظام مصطفےٰﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت پیر سیدعرفان الحق شاہ نے کی۔کانفرنس سے رشید احمد رضوی،پروفیسر سجاد رضوی، حافظ لیاقت علی رضوی، قاری محمد نعیم،قاری ضیاء المصطفےٰ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔قاری زوار بہادر نے مزید کہاکہ ہزاروں مظلوم فلسطینی عورتیں ،بچے اور نہتے عوام شہید کیے جاچکے ہیں اقوام عالم خاموشی کی تصویر بنا مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا کے عوام بے چین ہیں مگر امریکہ کا ناجائز بچہ مسلسل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور نوجوان اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے فلسطین جانے کو تیار ہیں مگر مسلم حکمران ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اگر مسلم حکمرانوں نے اپنی خاموشی نا توڑی اور فلسطینی مظلوموں کی مدد کے لئے میدان عمل میں نہ آئے تو دنیا بھر کے بپھرے ہوئے عوام ان کو برداشت نہیں کریں گے۔