نوجوان پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ،بہتر مستقبل کیلئے ساتھ دیں، اعجاز چودھری

نوجوان پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ،بہتر مستقبل کیلئے ساتھ دیں، اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نوجوان پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ہے ،نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے ،حکومتوں نے نوجوانوں کو روزگار مہیا نہیں کیا ، آج خطر ناک حد تک ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو چکا ہے ، نواز شریف اداروں کو دھمکیاں دے کر اپنی لوٹ مار بچانا چاہتے ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ، پوری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے ،عدلیہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے سامنے قوم سیسہ پلائی دیوار کے طرح کھڑی ہو جائے گی ، نواز شریف کو لوٹ کا حساب دینا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ میں کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں پی ٹی آئی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہے ، اقلیتوں نے پاکستان کو بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ آج اقلیتوں کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہے ، تحریک انصاف ہر سطح پر اقلیتوں کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اقلیتیں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کر کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے چھٹکارا حاصل دلانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں ،وہ پی پی 153میں یوتھ کنونشن اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کوئٹہ میں چرچ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، بھارت ملک کا امن تباہ کرنے کے لئے گہری سازشیں کر رہا ہے ،نواز شریف بھی مسلسل مودی کی زبان بو ل رہے ہے ، حکمرانوں نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے ایک مجرم شخص کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے غریب عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ،دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ، حکومت نے نیشنل ایکشن پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل کو برؤئے کار لانا ہوگا اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو ہنگامی بنیادوں پر سیکورٹی فراہم کی جائے اور انکے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے ، تحریک انصاف کے رہنما علی امتیاز وڑائچ، عبدالکریم کلواڑ اور سید راشد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سطح پر نوجوانوں کو منظم اور فعال کیا جا رہا ہے ، آئندہ الیکشن میں نوجوان پی ٹی آئی کی کامیابی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ، رہنماؤں نے کہا کہ نواز حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کے بجائے ایک ڈکیت نواز شریف کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے ، نواز شریف مظلومیت کا رونا رو کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہے ، عوام نواز بچاؤ تحریک کا کبھی بھی حصہ نہیں بنے گے ، نواز شریف کی اصلیت عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے شنیلا روت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسچن کیمونٹی عمران خان کے ساتھ ہے پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کی ہے ،آئندہ الیکشن میں بھی کرسچن کیمونٹی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے ، پی ٹی آئی کامیاب ہو کر اقلیتوں کے مسائل حل کریں گی