حدیبیہ کیس میں مخالفین کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی ، اجمل ہاشمی

حدیبیہ کیس میں مخالفین کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی ، اجمل ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 233کے چیئرمین اجمل ہاشمی نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں ہمارے سیاسی مخالفین کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی ہے اب راولپنڈی کی لال حویلی کے سازشی سیاست دان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردینا چاہئے کیونکہ ایک بار پھر اس جوتشی کی پیشین گوئی غلط ثابت ہوئی ہے اور اللہ نے حق سچ کی فتح کی ہے اگر وہ پنڈی کا سازشی اور بنی گالہ کی پہاڑیوں سے نفرت انگز باتیں کرنے والا اپنی عادتو ں کو ٹھیک کرلے اور ملکی ترقی کے راستے میں روٹے اٹکانے کا سلسلہ بند کردے تو آج پاکستان اس بھی کہیں اور ز یادہ ترقی کی منازل کو چھو رہا ہوتا لیکن یہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی سازشوں اور تخر یب کاریوں کے باوجود پاکستان ترقی کررہا ہے ۔یونین کونسل کے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اجمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس میں میاں شہبا ز شریف کے خلاف نہ تو پہلے کچھ نکل سکا اور نہ ہی اب اس میں کچھ باقی ہے اس لئے عدالت نے بھی حکم دیا کہ یہ دوبارہ ری اوپن نہیں ہو سکتا حالانکہ ہمارے سیاسی مخالفین تو اس کو بنیاد بنا کر اپنی سیاسی دونکانداری کو چمکانے کا اس میں سے مواد ڈھونڈ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید اور عمران خان حکومت کے خلاف سازشوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی کوئی مثبت سوچ قوم کو دیں تو اس سے ان کی بھی عوام کے اندر کوئی بات بن سکتی ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ جیسے اللہ نے کوئی بھی نیکی اور بھلائی کا کام ان کی قسمت میں ہی نہیں لکھا ہے۔