سیاست میں عدالت کا دخل محدود کرنے کی تدبیر کی جائے،شاہ محمد اویس نورانی

سیاست میں عدالت کا دخل محدود کرنے کی تدبیر کی جائے،شاہ محمد اویس نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ سیاست میں عدالت کا دخل محدود کرنے کی تدبیر کی جائے۔ سیاسی صورت حال دن بدن خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ ملک غیر یقینی صورت حال میں پھنسا ہوا ہے۔ مقبول سیاسی قیادتوں کو غیر سیاسی عمل کے ذریعے سیاست سے آؤٹ کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ سیاسی منظرنامہ افواہوں کی زد میں ہے۔ حکومت، فوج اور اپوزیشن میں ڈائیلاگ نہ ہوا تو سب خسارے میں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ایک بار پھر کٹھ پتلیوں کا کھیل تماشا شروع ہو گیا ہے۔ سول بالادستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عوام کے حق حاکمیت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عدالتی نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں تخریبی کاروائیاں بھارتی ایجنڈا ہے۔ قومی قائدین جمہوریت کو لاحق خطرات کا احساس کریں۔ سیاسی جنگ کی بھڑکتی آگ پر تیل نہیں پانی پھیکنے کی ضرورت ہے۔ ملکی حالات ڈرامائی ہوتے جا رہے ہیں۔