پرویز مشرف بہادر ہیں تو عدالتوں میں آکر مقدمات کا سامنا کریں،مہرین راجہ

پرویز مشرف بہادر ہیں تو عدالتوں میں آکر مقدمات کا سامنا کریں،مہرین راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے درست کہا ہے کہ پرویز مشرف بہادر ہیں تو عدالتوں میں آکر مقدمات کا سامنا کریں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں اقدامات کئے ، پرویز مشرف مشکل میں پھنس گئے ہیں اس لئے وہ دوسروں پر تنقید کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ ملک کے مسائل حل کئے ہیں ،پرویز مشرف کے دور میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے پیپلزپارٹی نے اہم کردار ادا کیا ،ہماری کارکردگی مثالی ہے اور دنیا میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو مثالی قرار دیا جارہا ہے ، پرویز مشرف نے نہ جانے کیوں تنقید کرنا عادت بنالی ہے ۔