چین میں جاپانی رائس ڈشز متعارف کرا دی گئیں

چین میں جاپانی رائس ڈشز متعارف کرا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بجنگ(اے پی پی) چین میں چین میں رامن نوڈلز کو فروخت کرنے والی جاپانی کمپنی نے اسٹوروں اور ریستورانوں میں جاپانی چاول کو متعارف کرایا ہے۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی رامن نوڈلزکمپنی نے چین میں تقریباً 6 سو اسٹور اور ریستورنوں کے مینیو میں جاپانی چاول کی ڈش شامل کرا دی ہے۔ نئے متعارف کرائے گئے مینیو میں کوشی ہیکاری چاول بھنی مچھلی، تلے ہوئے پورک کٹلٹس اور دیگر کھانوں کے ساتھ پیش کئے جارہے ہیں ہے۔کمپنی کے منتظم کا کہنا ہے کہ نئے مینیو میں چاولوں کو 2 ماہ تک آزمائشی طور پر شامل کیا جائے گا۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہان چاولوں کو متعارف کروانے سے چین بھر میں محفوظ اور ذائقے دار جاپانی کھانوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

عالمی منظر -