کولمبو میں مشین سے گر کر چینی ہلاک

کولمبو میں مشین سے گر کر چینی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (آئی این پی )کولمبو میں سرکلر ہائی وے کے ایک منصوبے پر کام کرتے ہوئے مشین سے گر کر ایک چینی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق چوبیس سالہ چینی کنکریٹ کے ستون تعمیر کرنے کے لئے ایک مشین پر کام کررہا تھا جبکہ وہ 15فٹ اونچائی سے اچانک نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا ، زخمی کو فوراً ہسپتال پہنچایا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جان کی بازی ہار گیا ، مرنیوالے کی لاش ابھی تک راگامہ ہسپتال میں رکھی ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -