بھارت میں 36سال سے غریبوں کو مفت کھانا فراہم کرنیوالاجگدیش لال

بھارت میں 36سال سے غریبوں کو مفت کھانا فراہم کرنیوالاجگدیش لال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں 36سال سے غریبوں کا پیٹ بھرنے والاشہری ہزاروں غریبوں کا مسیحا بن گیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق جگدیش لال ریاست چندی گڑھ کاایسا شہری و اپنے شہر کے لاوارثوں کا وارث اور ہزاروں غریبوں کا مسیحا ہے،جس نے بھوکوں کا پیٹ بھرنے کی خاطر اپنا سارا بچپن گزار دیا اور لنگر بابا کے نام سے پورے شہر میں مشہور ہوگیا۔بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جگدیش لال نے کہاکہ ان کے بچپن کے بارے میں سوال نہ کیا جائے وہ وقت اتنا تکلیف دہ ہے کہ وہ دوبارہ اس کو یاد بھی نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے 1981میں غریبوں کا کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع کیا ۔ پھر 2001میں انہوں نے ایک لنگر سینٹر کا باقاعدہ آغاز کیا جہاں اب بھی ہر روز غریبوں کو روزانہ کھانا کھلایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اسکو ل نہیں گئے جبکہ وہ اسکول کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ اسکول نہ جانے کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ ان کے والد انہیں اسکول جانے پر مارتے تھے اور اسکول میں ان کو اس بات پر مار کھانی پڑتی تھی کہ انہوں نے کام مکمل کیوں نہیں کیا۔ اس کشمکش میں مبتلا انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اسکول ہی نہیں جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -