میانمرمیں قومی مفاہمت کیلئے چین کا پانچ لاکھ ڈالر کا عطیہ

میانمرمیں قومی مفاہمت کیلئے چین کا پانچ لاکھ ڈالر کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (آئی این پی ) چین میانمر میں قومی مفاہمت کے فروغ کیلئے پانچ لاکھ ڈالر کا عطیہ دے گا۔ میانمر کے سرکار ی ذرائع کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ایشیاء امور کے خصوصی نمائندے سن گاؤ زیانگ نے یہاں ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میانمر کے امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کیلئے 30لاکھ امریکی ڈالر کی رقم فراہم کرے گا جبکہ دس لاکھ امریکی ڈالر آئندہ سال عطیہ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ کوئی بڑی رقم نہیں ہے لیکن ان عطیات سے دونوں ملکوں کے درمیان خیرسگالی کا اظہار ہوتا ہے کیونکہ دونوں ملک اچھے دوست ہیں، چین میانمر میں قومی مفاہمت کے فروغ اور امن عمل کیلئے مزید رقم بھی فراہم کرے گا ۔سن گاؤزیانگ نے نقد عطیہ سینٹر کے وائس چیئرمین اور امن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرتن میوون کے حوالے کیا جنہوں نے بعد ازاں تعریفی سند چینی نمائندے کے حوالے کی ۔

مزید :

عالمی منظر -