ٹی10 میں 11کے بجائے 9کھلاڑی ہونے چاہئے،شاہد آفریدی

ٹی10 میں 11کے بجائے 9کھلاڑی ہونے چاہئے،شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ میں 11کھلاڑیوں کی ٹیم بہت زیادہ ہے اسے کم کرنا ہوگا ، ، 9لڑکوں کی ٹیم کے ساتھ بھی یہ میچز کھیلے جاسکتے ہیں ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ تو اب آیا ہے لیکن میں نے 1996سے 50اوور فارمیٹ کو بھی ٹی ٹین میں تبدیل کیا ہوا ہے ۔سابق کپتان کے مطابق اس فارمیٹ میں بلے باز تو ایک پلان کے ساتھ بیٹنگ کرسکتے ہیں لیکن بالرز کو اپنے پلان بدلتے رہنا ہوتے ہیں، ان کی جانب سے سلو بالز ، یارکرز اور باؤنسرز کا صحیح استعمال ہی انہیں اس فارمیٹ میں مارکھانے سے بچا سکتا ہے ۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے۔ جب تک آپ انجوائے نہ کریں پرفارم بھی نہیں کرسکتے ، میری کپتانی کے دوران بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ سب کو برابر موقع دوں،ٹیم میں جب بھی کوئی لڑکا پرفارم نہ کررہا ہو تو میں اسے ڈریسنگ روم میں اکیلا نہیں بیٹھنے دیتا بلکہ اس کے ساتھ بیٹھ کر اس کا حوصلہ بڑھاتا ہوں ۔