جنید خان انجری مسائل سے چھٹکارا پانے میں ناکام

جنید خان انجری مسائل سے چھٹکارا پانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان انجری مسائل سے چھٹکارا پانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے اور ان کی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں جنید خان بائیں پاں کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابھی تک وہ انجری سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکے جس کے باعث انکی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دورے سے قبل بالر کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ان کی قومی اسکواڈ میں شمولیت پر حتمی فیصلہ ہو گا۔