برازیلین مڈ فیلڈر ریکارڈو کاکانے پروفیشنل فٹبال سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

برازیلین مڈ فیلڈر ریکارڈو کاکانے پروفیشنل فٹبال سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریوڈی جنیرو ( نیٹ نیوز)برازیل ،اے سی میلان اور ریا ل میڈرڈ کے سابق مڈ فیلڈر ریکارڈو کاکا نے فٹبال سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 35سالہ کاکا نے اپنے ٹویٹر پر اکاؤنٹ پر ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی سوچ سے زیادہ ملا ، اب وہ فٹبال کے میدان میں اپنے اگلے سفر کے لیے تیارہیں۔کاکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی فٹبال کلب اورلانڈو سٹی کے ساتھ اپنے کانٹریکٹ میں مزید اضافہ نہیں کریں گے اور واپس اے سی میلان جانے کو ترجیح دیں گے۔کاکا کے مطابق وہ اے سی میلان میں بطور منیجر ،سپورٹس ڈائریکٹر یا کسی اور ایسی پوزیشن پر کام کرنا چاہیں گے جہا ں وہ ڈریسنگ روم اور گراؤنڈ کے مابین پل کا کردار ادا کرسکیں۔اے سی میلان اور کاکا کے پہلے فٹبال کلب ساؤ پالو نے انہیں کانٹریکٹ کی آفر کی تھی ۔ کاکا کا کہنا تھا کہ ریٹائر منٹ کے لیے یہ وقت بالکل درست ہے۔
یاد رہے کہ کاکا نے برازیل کیلئے 2002ء سے 2016ء تک92میچز میں 29گولز سکور کیے جبکہ پروفیشنل کیریئر میں 461مقابلو ں میں149مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی۔