فلم انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،سہراب افگن

فلم انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،سہراب افگن
 فلم انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،سہراب افگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار و ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ہی پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ا دے سکتا ہے ‘ باتیں نہیں عملی اقدامات کررہا ہوں‘ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ‘ بہتر حکمت عملی سے چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘حکو مت کو فلم انڈسڑی کیلئے آگے بڑھ کرکچھ کر نا ہو گا ۔سہراب افگن نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور جب نئی اور میعاری فلموں میں نئے چہرے سامنے آئیں گے تو اس سے نہ صرف انڈسڑی مضبوط ہوگی بلکہ شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد انڈ ین کی بجائے پاکستانی فلموں کو دیکھنے کی تر جیح دے گی ۔سہراب افگن نے کہا کہ حکو مت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئے آگے بڑھ کر اقدامات کریں تاکہ انڈسڑی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف باتیں نہیں بلکہ فلم انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات بھی کررہے ہیں اور کئی پراجیکٹ اس وقت پائپ لائن میں ہیں۔

مزید :

کلچر -