مورگن نے ٹی10 کواولمپکس کیلئے آئیڈیل قراردیدیا

مورگن نے ٹی10 کواولمپکس کیلئے آئیڈیل قراردیدیا
 مورگن نے ٹی10 کواولمپکس کیلئے آئیڈیل قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (نیٹ نیوز)ٹی10 لیگ کے ایونٹ کی فاتح کیرالہ کنگز کے کپتان آئن مورگن نے لیگ کی کامیابی کے بعد نئے فارمیٹ اولمپکس کیلئے بہترین قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس فارمیٹ پر توجہ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئی ٹی10 لیگ نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور ایونٹ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔اتوار کو چھٹی نہ ہونے کے باوجود شارجہ میں کھیلے گئے فائنل کو دیکھنے کیلئے 15ہزار سے زائد اسٹیڈیم میں آئے جس نے لیگ کی کامیابی پر مہر ثبت کردی۔ ایونٹ کی فاتح کیرالہ کنگز کے کپتان آئن مورگن نے ٹورنامنٹ کو بہترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو اس فارمیٹ پر توجہ دینی چاہیے ، ایک چھوٹا اور دلچسپ فارمیٹ ہے۔ایونٹ کے آغاز سے قبل آئن مورگن نے تجویز پیش کی تھی کہ آئی سی سی اولمپکس کے منتظمین سے بات کر کے اس فارمیٹ کو کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کا حصہ بنانے کی بات کرے۔
اور ایونٹ کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کی ہر درجہ دلچسپی نے ان کی رائے کو درست ثابت کردیا۔