بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے،سجل علی

بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے،سجل علی
 بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے،سجل علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سجل علی نے کہاہے کہ متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز سے کن نہیں ہے کیونکہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاراں کے مقابلے کے لئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ۔سجل علی نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی ۔

مزید :

کلچر -