ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی ’’شدت‘‘ میں کام کرنے کی تردید

ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی ’’شدت‘‘ میں کام کرنے کی تردید
 ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی ’’شدت‘‘ میں کام کرنے کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’شدت‘‘ میں کام کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے فلمساز کرن جوہر کی نئی فلم ’’شدت ‘‘ میں کام کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی کسی فلم کے خیال سے متعلق نہیں جانتے۔ فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کی تقسیم کے تاریخی پس منظر پر مبنی ہے جس کی کہانی گلاب گلاٹی اور ابھیشیک ورما نے لکھی ہے۔ اداکار ورون دھون فلم ’’سوئی دھاکہ ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ عالیہ بھٹ فلم ’’راضی‘‘ ، ’’گلے بوائز‘‘ اور ’’براھمسترا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے فلمساز کرن جوہر کی نئی فلم ’’شدت ‘‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہورہے ہیں مگر حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں فنکاروں نے اس بات کی تردید کردی ہے۔

مزید :

کلچر -