خیبرپختونخوا ہاکی ٹیم کے ٹرائلز مکمل

خیبرپختونخوا ہاکی ٹیم کے ٹرائلز مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کی ٹیم کے ٹرائلز لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوئے جس میں صوبہ بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹرائلز میں کیمپ کیلئے تیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جس کاتربیتی کیمپ آج سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگا جو کہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔