جیسے مر ضی کپڑے پہنوں کسی کو اعتراض کاحق نہیں،میشا شفیع

جیسے مر ضی کپڑے پہنوں کسی کو اعتراض کاحق نہیں،میشا شفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) نامور گلوکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ میری ذاتی زندگی میں مداخلت کر نیوالوں کو شر م کر نی چاہیے ‘میں شوبز میں ہوں جیسے مر ضی کپڑے پہنوں اس پر کوئی اعتراض کر نے والا کون ہوتا ہے ؟۔تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کے مختصر کپڑوں میں آنیوالی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان پر شدیدتنقید کی جا رہی ہے جس کے جواب میں اب نامور گلوکارہ میشا شفیع بھی میدان میں آگئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شوبز میں فنکار وں کے وقت اور حالات کے مطابق کپڑے پہننے ہوتے ہیں ۔
اور ویسے بھی کسی کو اس بات کا حق نہیں کہ وہ میرے ذاتی زندگی کے کاموں میں مداخلت کر یں میں جو مناسب اور ضروری سمجھوں گی وہی کر وں گی کسی سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ۔میں جیسے مر ضی کپڑے پہنوں کسی کو اعتراض کاحق نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -