گڑھی بلوچ کے عمائدین کا سپورٹس گراؤنڈ بنانے کا مطالبہ

گڑھی بلوچ کے عمائدین کا سپورٹس گراؤنڈ بنانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاورکے سردارکالونی اور لخکر آباد سمیت قاضی آباد ،لنڈے سڑک اور لطیف آباد سمیت مختلف علاقوں کے عمائدین اور نوجوانوں نے صوبائی حکومت سے ل گڑھی بلوچ کے علاقہ خکر آبادمیں سرکاری اراضی پر سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اس ا راضی پر نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے گراؤنڈ تعمیر نہ کیاگیا تو پشاور کے مختلف علاقوں کے لوگ سراپااحتجاج بن کر سڑکوں پرنکل کر رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردینگے ،جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار لخکرآباد ریزیڈنس سوسائٹی کے سیکرٹری علی احمد اور دیگر عہدیداروں علاوالدین ،خیبر جان،وحید زادہ اور نوجوانوں نے گھڑی بلوچ کے علاقہ لخکر آباد میں سرکاری زمین کے مقام پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔