پاکستانی فٹبالر یورپی چیمپئن لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار

پاکستانی فٹبالر یورپی چیمپئن لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)یورپی چیمپئن لیگ میں پاکستانی کھلاڑی غیاث زاہد کواچھی کارکردگی پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیاگیا ۔بائیس سالہ غیاث زاہد یورپی چیمپئن لیگ کے میچوں کے دوران قبرص کے فٹ بال کلب آپول ایف سی کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے چار ماہ قبل اس کلب کے ساتھ چار سال کا معاہدہ کیاہے۔وہ پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں جو اعلی سطح پر یورپ میں فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ایوارڈ کے لیے ان کو قبرص کی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے ووٹنگ کے ذریعے چنا گیا۔ایوارڈ کے ساتھ ملنے والی رقم کو انھوں نے قبرص میں ذہنی معذور بچوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کو عطیہ کردیا جس پر تنظیم کے سربراہ مائیکل لوکس نے غیاث کا شکریہ اداکیا۔انعام ملنے پر غیاث زاہد نے کہاکہ ان کی کامیابی کے پیچھے ٹیم ورک ہے، ان کے ساتھی کھلاڑی ہیں۔آپول ایف سی نیکوسیا قبرص کا نمبر ایک عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کلب ہے جو اب تک 26چیمپئن شپس، 21 کپ اور 13 سپر کپ میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔