پنجاب یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی وویمن اتھلیٹکس چمپئن شپ جیت لی

پنجاب یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی وویمن اتھلیٹکس چمپئن شپ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجا ب یونیورسٹی نے41ویں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان انٹر یونیورسٹی وویمن اتھلیٹکس چیمپئین 265پوائنٹس کے ساتھ جیت کر ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر ،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ، سپورٹس آفیشلز اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یونیورسٹی آف سرگودھا نے دوسری جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی کی صبا یوسف 3گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل کے ساتھ ایونٹ کی بہترین اتھلیٹ قرار پائی۔