لاہور کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینما کا افتتاح کردیا گیا

لاہور کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینما کا افتتاح کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) سنیماکے شعبے میں پاکستان کی پسندیدہ ترین سینما چین سینی پیکس نے پاکستان میں اب تک کے سب سے بڑے سینما کا افتتاح گزشتہ روز پیکجز مال لاہور میں ملٹی پلیکس سینما کے نام سے کردیا۔ سینی پیکس اپنے صارفین کو ہمیشہ اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے، اس بار سینی پیکس نے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے 10اسکرینز اور1500سے زائد افراد کی گنجائش پر مشتمل پاکستان کے اب تک کے سب سے بڑی سنیما کو عوام کے لئے متعارف کرادیا ہے، نئے متعارف کرائے گئے سنیمامیں گولڈ اور پلاٹنیم کلاس پر مشتمل متعدد سکرینزنصب کی گئی ہیں، جس میں وی آئی پی لاؤنج اور بچوں کے لئے خصوصی طور پرپلے ایریا شامل ہے۔یاد رہے کہ 10میں سے 3اسکرینز کا افتتاح 15دسمبر کو کردیاگیا ہے جبکہ باقی بھی میں جلد اسکریننگ شروع کردی جائے گی۔ سینی پیکس اپنے صارفین کے لیے پاکستان میں ابتک کی سب سے بڑی اسکرین "CMAX"بھی متعارف کرانے جارہاہے، چار مالا عمارت کی بلندی اور 80فٹ چوڑائی سے CMAXپاکستان کی ڈبل پروجیکشن سسٹم اور Dolby ATMOS 3D Soundکی حامل پہلی اسکرین ہوگی جسمیں گولڈ کلاس اور سلور کلاس سیٹنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ہر پاکستانی فیملی کومعیاری تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، پیکجز مال میں ملٹی پلیکس سینما کاافتتاح ہمارے اس عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
، ان خیالات کا اظہار سینی پیکس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ محسن یاسین نے ملٹی پلیکس کی افتتاح پر کیا، محسن یاسین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی طرز کے جدید ٹیکنالوجی سے مزین سنیماٹرینڈ متعارف کرارہے ہیں، جو کہ نہ صرف آرام دہ ، بہترین ماحول اور بیک وقت مختلف تفریحی مواد سے آراستہ ہو، امید کرتے ہیں کہ پاکستان بھر کے صارفین کو ہماری یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔

مزید :

کلچر -