میرا نے 17سال قبل ریٹائرہونیوالے بھارتی کو پسندید ہ کرکٹر قرار دیدیا

میرا نے 17سال قبل ریٹائرہونیوالے بھارتی کو پسندید ہ کرکٹر قرار دیدیا
 میرا نے 17سال قبل ریٹائرہونیوالے بھارتی کو پسندید ہ کرکٹر قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(نیٹ نیوز)لالی وڈ فلمسٹار میرا آج کل فلموں میں کم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں زیادہ ایکٹو دکھائی دے رہی ہیں ۔ ایک جانب وہ اپنے مبینہ شوہر عتیق سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچی ہوئی ہیں اور دوسری طرف کرکٹ کے نئے فارمیٹ ٹی ٹین لیگ کی حمایت کیلئے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں بھی نظر آئیں ۔ایک انٹر ویو کے دوران جب میرا سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی کا نام پوچھا گیا تو حیرت انگیز طور پر انہوں نے سابق بھارتی آل راؤنڈر روبن سنگھ کا نام لیا ، میزبان نے حیرت زدہ انداز میں میرا سے استفسا ر کیاکہ انہیں تو ریٹائر ہوئے بھی کافی عرصہ بیت گیا ہے جس پر گھبرائی ہوئی میراجی نے پہلے مصباح الحق اور پھر شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کرکٹرقرار دیدیا۔یاد رہے کہ روبن سنگھ نے اپنا آخری انٹر نیشنل میچ اپریل 2001میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا ۔