شاہ رخ خان کی طرف سے بھارتی باکسر کور سنگھ کو مالی امداد فراہم

شاہ رخ خان کی طرف سے بھارتی باکسر کور سنگھ کو مالی امداد فراہم
شاہ رخ خان کی طرف سے بھارتی باکسر کور سنگھ کو مالی امداد فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارت کے باکسنگ لیجنڈ کور سنگھ کی مالی امداد فراہم کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے پنجاب کے باکسر کور سنگھ کے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے 5 لاکھ کی مالی امداد فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کے لئے باعث فخر ہوتے ہیں اور ایک معاشرے کے طور پر ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے جبکہ ہر کسی کو اس کے لئے کھڑا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کور سنگھ کی جلد صحت یابی اور صحت مند زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -