’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ مکمل

’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ مکمل
 ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’ ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خبر اپنے سماجی رابطہ اکاؤنٹ پر عامر خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرکے دی۔ فلم کی شوٹنگ کے آخری مراحل تھائی لینڈ میں مکمل کئے گئے ہیں۔ فلم کی کہانی معروف ناول نگار فلپ میڈوز ٹیلر کے 1839ء میں لکھے گئے ناول گینگ آف ٹھگز سے ماخوذ ہے جس میں ہندوستان پر برطانوی راج کے دور کو پیش کیاگیاہے۔
19 ویں صدی کے اس ناول کو بالی وڈ فلم کی صورت میں پیش کیاگیا ہے۔فلم میں امیتابھ اور عامر سمیت جیکی شیروف، ششانک اروڑا اور فاطمہ ثنا شیخ اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم آئندہ سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -