پدماوتی کے بعد اب ’’دھڑک‘ ‘بھی مشکلات کا شکار

پدماوتی کے بعد اب ’’دھڑک‘ ‘بھی مشکلات کا شکار
 پدماوتی کے بعد اب ’’دھڑک‘ ‘بھی مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یو این پی) فلم پدماوتی کے بعد اب بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’دھڑک‘ شوٹنگ کی ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔کچھ عرصے قبل بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کی خبریں سننے میں آیا کرتی تھیں لیکن اب فلموں کی مشکلات کی خبریں سامنے آرہی ہیں، راجھستان میں فلم ’پدماوتی‘ بھی گزشتہ کئی ماہ سے انتہا پسند ہندؤوں کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے اپنے بننے کی ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اب کرن جوہر کی فلم ’دھڑک‘ کو بھی کچھ اسی طرح کے حالات کا سامنا ہے۔میڈیا کے مطابق راجھستان میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ کی شوٹنگ مقامی رہائشیوں کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر اور احتجاج کی وجہ سے روک دی گئی ہے، احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہاں کھڑی عملے کی گاڑیوں اور وینیٹی وین کی وجہ سے امبے کیشور مہادیو مندر کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

مزید :

کلچر -