معیاری کام کی وجہ سے میرے ڈرامے کا میاب ہو تے ہیں، سخاوت ناز

معیاری کام کی وجہ سے میرے ڈرامے کا میاب ہو تے ہیں، سخاوت ناز
 معیاری کام کی وجہ سے میرے ڈرامے کا میاب ہو تے ہیں، سخاوت ناز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) سٹیج پروڈیوسراور کامیڈین سخاوت نازنے کہا ہے کہ سٹیج سے فحاشی اور عریانی کا خاتمہ میری اولین تر جیح ہے جب تک فیملی ڈرامہ دیکھنے نہیں آئیں گی اس وقت تک سٹیج کومزید مضبوط نہیں بنایا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اب تک سینکڑوں سٹیج ڈرامے کر چکا ہوں مگر میرے معیاری کام کی وجہ سے ہی میرے ڈرامے نہ صرف مقبول بلکہ کا میاب بھی ہو تے ہیں ۔سخاوت نازنے کہا کہ میں آج بھی یہی چاہتا ہوں کہ سٹیج سے فحاشی اور عر یانی کو مکمل خاتمہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے ہی سٹیج کو مضبوط اور خوشخال بنایا جا سکتا ہے اور جب فحاشی اور عر یانی نہیں ہو گی تو زیادہ سے زیادہ فیملز بھی ڈرامہ دیکھنے آئیں گی ۔

مزید :

کلچر -