ماڈل ٹاؤن ڈویژن : نقب زن ، ڈکیت چور گینگک 9ملزم گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

ماڈل ٹاؤن ڈویژن : نقب زن ، ڈکیت چور گینگک 9ملزم گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے نقب زن ڈکیت و چورگینگ کے 9 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن ابرار حسین نیکوکار نے آج ماڈل ٹاؤن میں ہونی والی ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ابرار حسین نیکوکار ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو خصوصی ٹاسک دیا۔انچارج گلبرگ خضر حیاتSI اور انچارج کاہنہ انسپکٹر نبی بخش پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں رمضان عرف جانی ڈکیت و چور گینگ کے 3ملزمان رمضان عرف جانی،غلام رسول،ریاست علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 18عدد موٹرسائیکلیں ،موبائل فون،نقدی مالیتی 15/- لاکھ روپے ہے۔تھانہ کاہنہ کے انچارج انسپکٹر نبی بخش نے نقب زن گینگ کے 6ملزمان سمیر عرف راجو،غلام محمد،محمد جاوید ،علی شاہ، طارق اور امیر علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4لاکھ روپے نقدی برآمدکر لی۔دوران تفتیش ملزمان نے 15سے زائد واردات کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈلٹاؤن انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکوکارنے نقب زن ڈکیت اور چور گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعام اور CC-IIIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -