مغلپورہ:دوستوں کے قتل کے شبہ میں 4افراد گرفتار

مغلپورہ:دوستوں کے قتل کے شبہ میں 4افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبرنگار) مغلپورہ کے علاقے میں تین روز قبل دو دوستوں کے قتل کے شبہ میں پولیس نے چار افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے مجاہد آباد میں تین روز قبل 35سالہ نعمان اور علی رضا کو موٹرسائیکل پر نامعلوم ملزمان نے رات گئے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔ ہومی سائیڈ مغلپورہ سرکل نے مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے وقوعہ کے روز مقتولین نے جن دوستوں کے ساتھ آخری ملاقات کی اور مبینہ طور پر شراب نوشی کی تھی ان چار افراد کو حراست میں لیکر مذکورہ مقدمہ میں شامل تفتیش کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے ایس پی سول لائن مہر ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد میں سے دوہرے اندھے قتل کے ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -