پولیس و رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 13مشکوک افراد گرفتار

پولیس و رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 13مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کرمشترکہ سرچ آپریشن کیاجس میں 13مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے پیش نظر شہر بھر میں پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کرمشتر کہ طور پرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں 13مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا۔
دریں اثنا ء 8افراد کے شناختی کوائف چیک کروانے پرانہیں چھوڑ دیاگیاہے جبکہ 5افراد اپنے کوائف نہیں دکھا سکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -