ٹریفک وارڈنز میگا فون کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروائیں : رائے اعجاز

ٹریفک وارڈنز میگا فون کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروائیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی رائے عجاز احمد نے لاہور کے تمام سیکٹر ز میں لین لائن سمیت ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز میگا فون کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروائیں اور ایس پی حضرات تمام سیکٹرز میں رانگ پارکنگ، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی کے خلاف گرینڈ آپریشن کی خود نگرانی کریں ۔
ہمارا معاشرہ قانون شکن بنتا جارہا ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی آگاہی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرکے قانون پسند معاشرہ کی بنیاد رکھنی چاہیے۔

مزید :

علاقائی -