مسیحی عبادت گاہوں وپارکوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے: آئی جی

مسیحی عبادت گاہوں وپارکوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے: آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ کرسمس کی آمد کے پیش نظر صوبے کے تمام اضلاع میں مسیحی عبادت گاہوں ، گرجاگھروں، اہم مارکیٹوں اور پارکوں سمیت تفریح گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ حساس اور اے کیٹیگری کے گرجاگھروں کے گرد و نواح میں سی ٹی ڈی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ سرچ ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کے سلسلے میں مزید تیزی لائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات میں کوئی کمی باقی نہ چھوڑی جائے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ کرسمس سے قبل تمام ڈی پی اوز اپنے اضلاع کی مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر مامور نفری کا سیکیورٹی آڈٹ کریں ، گرجا گھروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کلوز سرکٹ کیمروں ، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈٹیکٹرز سمیت دیگر آلات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، اہم گرجا گھروں کے گردو نواح عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز اور چرچز کے اندر سادہ لباس میں پولیس کمانڈوز کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے اور کسی بھی شخص کو بغیر جامع تلاشی چرچ میں داخلے کی اجازت کسی صورت نہ دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔

مزید :

علاقائی -